بھارت میں 4ٹانگوں والے لڑکا کا کامیاب آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں نے چار ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہونے والے ایک 17 سالہ لڑکے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق اس لڑکے کی اپنی دو ٹانگوں کے علاوہ اس کی دو ٹانگیں پیٹ سے جڑی ہوئی تھیں۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس طرح کی سرجری اس ہسپتال میں پہلی دفعہ ہوئی ہے۔
آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ سرجری کے ایڈیشنل پروفیسر ڈاکٹر اسوری کرشنا نے کہا کہ ایسے کیسز کو طبی طور پر ’نامکمل پیراسٹک جڑواں بچوں‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، اور ایسا مسئلہ ایک کروڑ لوگوں میں صرف ایک بار ہوتا ہے۔ اس بیماری میں جب کوئی خاتون حاملہ ہوتی ہے اور اس کے پیٹ میں جڑواں بچے ہوتے ہیں لیکن ان میں سے ایک کا جسم نشوونما نہیں ہو پاتا اور اس کے اعضا دوسرے بچے کے فریم سے جڑ جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں آج تک چار ٹانگوں والے افراد کے صرف 42 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔