اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق کی خبریں: گووندا کاردعمل آگیا

Feb 26, 2025 | 10:32:AM
اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق کی خبریں: گووندا کاردعمل آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پرخاموشی توڑدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبریں گرم ہیں کہ گووندا اور سنیتا کے درمیان 38 سال بعد طلاق ہوگئی ہے جس کے لیے سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا۔

 خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ گوندا کی جانب سے طلاق کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا اور جوڑا علیحدہ علیحدہ گھروں میں رہ رہاہے ۔

ان افواہوں پر گووندا کے خاندان کی جانب سے ان کے بھانجے کرشنا اور بھانجی آرتی سامنے آئیں اور دونوں نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا،گووندا کی منیجر کاکہناہے کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ سنیتا جی نے طلاق کا نوٹس بھیجا ہے لیکن اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

تاہم اب گووندا کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے، اداکار کاکہناہے کہ اہلیہ کے ساتھ  صرف "کاروباری بات چیت" ہو رہی ہے، وہ اس وقت اپنی نئے فلموں کے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور تمام توجہ اسی پر مرکوز ہے۔

بھارتی میڈیا کے ایک قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاگیاہے کہ جو مسائل دونوں کے درمیان آ گئے ہیں وہ خاندان کے کچھ افراد کے متضاد بیانات کی وجہ سے ہیں۔

واضح رہے کہ سنیتا آہوجا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بچوں کے ساتھ الگ اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں جبکہ گووندا اپنے بنگلے میں رہتے ہیں،تاہم جب سنیتا سے طلاق کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھاکہ کسی کی مجال نہیں کہ مجھے گووندا سے الگ کرے، ہم بہت خوش ہیں اور میں کبھی بھی اپنے خاندان کو ٹوٹنے نہیں دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:گووندا اور اہلیہ میں 37 سال بعد طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں

سنیتا نے مزید کہا تھا کہ اب وہ کچھ حد تک غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں کیونکہ گووندا 60 سال کے ہو چکے ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی کے اس مرحلے میں مرد بدل جاتے ہیں۔

سنیتا آہوجا نے یہ بھی کہا تھا کہ میرے اگلے جنم میں گووندا میرے شوہر نہ ہوں۔