صدر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ کی الوداعی ملاقات

Feb 26, 2024 | 19:13:PM
صدر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ کی الوداعی ملاقات
کیپشن: صدر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ کی الوداعی ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے الوداعی ملاقات کی،ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ایوان بالا احسن طریقے سے چلانے پر سراہا، صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ایوان بالا کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلائی۔

یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست مسترد کردی تھی، چیئرمین سینیٹ نے سمری مسترد کئے جانے کے بعد صدر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اچانک عہدے سے مستعفی