پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

Feb 26, 2024 | 15:15:PM
عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 371 کے اراکین میں سے 321 اراکین نے حلف اٹھایا۔ اسپیکر سبطین خان نے نئے ارکان سے حلف لیا۔

ن لیگ کے 193 ارکان اور سنی اتحاد کونسل کے 98 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھایا۔

مزید پڑھیں:    حسن علی کے  ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 نومنتخب ارکان اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان نےحلف اٹھایا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 5 ارکان نے حلف اٹھایا۔

تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیاالحق کے ایک ایک رکن نے حلف اٹھایا۔