آج کے میچ میں جو اننگز کھیلی اس پر اللہ کا شکر گزار ہوں،عبداللہ شفیق 

Feb 26, 2023 | 23:50:PM
آج کے میچ میں جو اننگز کھیلی اس پر اللہ کا شکر گزار ہوں،عبداللہ شفیق 
کیپشن: عبداللہ شفیق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق کاکہناہے کہ آج کے میچ میں جو اننگز کھیلی اس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبداللہ شفیق کاکہناتھا کہ شاہین شاہ آفریدی میں اچھے کپتان کی صلاحیتیں ہیں اور بہت حوصلہ دیتے ہیں،کوشش کرتا ہوں جتنا اچھا ہو سکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں،ان کاکہناتھا کہ وکٹ تبدیل ہونے سے فرق پڑا ہے آج اچھا کھیل دیکھنے کو ملا، بطور کرکٹر جب گراﺅنڈ میں ہوں تو پریشر ضرور ہوتا ہے،پریشر میں خود پر کنٹرول کرکے ہی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔عبداللہ شفیق کاکہناتھا کہ ٹیم مینجمنٹ نے بہت اعتماد کیا اور حوصلہ افزائی کی ہے جس کا میچ میں فائدہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے بعد سیالکوٹ میں بھی خونی کھیل نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا