لاہور: بھائی نے سر میں گولی مار کر بہن کو قتل کردیا

Feb 26, 2023 | 10:26:AM
لاہور: بھائی نے سر میں گولی مار کر بہن کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور کے قریب کاہنہ کے گاؤں گھنگر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں بھائی نے سر میں گولی مار کر اپنی 32 سالہ بہن کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو جھگڑے پر اشتعال میں آکر صفدر نامی شخص نے اپنی 32 سالہ بہن سائرہ کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، ٹول پلازہ پر فائرنگ سے حساس ادارے کے 3 ملازم زخمی

خاتون کی لاش کو مردہ خانے میں رکھوا کر ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیکر ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔