مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹہ سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹہ سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مستردکردیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیااور ریمارکس میں کہا جو مقدمات پہلے ہی نمٹ چکے ہیں انہیں دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات میں کوئی قانونی سقم موجود نہیں، مرحوم کوٹہ سے متعلق فیصلے حتمی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔
سپریم کورٹ نے مرحوم کوٹہ کے تحت ملازمت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہاکہ مرحوم کوٹہ سے متعلق قوانین کی منسوخی کے فیصلے کو ماضی سے لاگو نہیں کیا جائے،جنرل پوسٹ آفس کیس کا فیصلہ سابقہ نمٹائے گئے مقدمات پر لاگو نہیں ہوگا،عدالتی فیصلے اصولا ًمستقبل پر لاگو ہوتے ہیں جب تک ماضی پر اطلاق واضح نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ میٹرنگ ؛نیپراکے نوٹس پر بجلی کمپنیز نے جواب تیارکر لیا
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2019 سے 2023 کے درمیان مرحوم کوٹہ کے تحت ورثا کو ملازمت دینے کے احکامات دیئے تھے، سندھ حکومت نے مرحوم کوٹہ پر تقرریوں کے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔