نیٹ میٹرنگ ؛نیپراکے نوٹس پر بجلی کمپنیز نے جواب تیارکر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیپرا کے نوٹس پر بجلی کمپنیز نے نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی رجسٹریشن سے متعلق جواب تیارکر لیا۔
ڈسکوز ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں نے نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن نہیں روکی، صارفین کو مینوئل کے بجائے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپلائی کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
نئے صارفین پی آئی ٹی سی نیٹ میٹرنگ پورٹل کے ذریعے نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں دے رہے ہیں، آن لائن پورٹل سے صارف کو رجسٹریشن نمبر اور درخواست وصول کی تاریخ فوری فراہم کی جاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بینکوں نے نجی شعبے کو تقریباً 1.5 کھرب روپے کے قرضے فراہم کیے
ڈسکوز کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل کا مقصد جدت و شفافیت لانا اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے ۔