بینکوں نے نجی شعبے کو تقریباً 1.5 کھرب روپے کے قرضے فراہم کیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو تقریباً 1.5 کھرب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے۔
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفرمسعود کے مطابق ڈیپازٹس کی مالیت 35.1 کھرب روپے تک پہنچ چکی ہے،معاشی بحالی میں بینکاری کے شعبے کے مضبوط کردار کو اجاگر کیا گیا۔
چیئرمین پی بی اے کے مطابق رواں مالی سال نجی شعبے کو قرضوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا،کمرشل بینکوں نے رواں مالی سال اب تک نجی شعبے کو 1500 ارب روپے کے قرض فراہم کئے۔
یہ بھی پڑھیں:’’ دھی رانی پروگرام‘‘ کا دائرہ کار 3 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار کرنے کا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے کی صنعت میں ترقی کی شرح 8.33 فیصد تک پہنچ گئی جو صنعتی پیداوار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اس شعبے کے کلیدی کردار کی توثیق کرتا ہے۔
چیئرمین ظفر مسعود کے مطابق حکومتی قرضوں کے حصول میں کمی کے بعد بینکوں نے نجی شعبے کو زیادہ سہولت دی۔