براڈوے کی معروف اداکارہ کی پراسرارموت،بوائے فرینڈگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فلم ’’دی لائن کنگ‘‘ میں ینگ نالا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی براڈوے کی معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ کے قتل کے الزام میں بوائے فرینڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیو جرسی کے مڈل سیکس کاؤنٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ انہیں اتوار کو صبح کے وقت ایک رہائش گاہ پر چاقو حملے کیا اطلاع موصول ہوئی تھی،بعد ازاں پراسیکیوٹر یولانڈا سِکون اور ایڈیسن پولیس چیف تھامس برائن نے تصدیق کی کہ نیو جرسی میں ایک گھر کے اندر سے اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ کی لاش ملی جسے چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کو فوری طور پر نیو برنسوک کے رابرٹ ووڈ جانسن یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس حکام نے بتایا کہ اداکارہ کو مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ جارڈن ڈی جیکسن اسمال نے قتل کیا تھا جسے حراست میں لے لیا گیا اور ان پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ انجلین ملک کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں
اداکارہ اسمتھ کے اہلِ خانہ نے ان کے قتل کے بعد’ ’گو فنڈ می‘‘ نام سے ایک پیچ بھی بنایا،اداکارہ کے اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امانی ڈایا اسمتھ کی عمر 25 سال تھی، اور ان کے پسماندگان میں 3 سالہ بیٹا، والدین اور دو کمر عمر بہن بھائی شامل ہیں۔