سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دیدی
نااہل فائلرز کے کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ پر پابندی ،غیررجسٹرڈ افراد آسان اکاؤنٹ چلاسکیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔
ٹیکس قوانین ترمیمی بل کے تحت نااہل فائلرز کے کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ پر پابندی کی شق منظور،غیر رجسٹرڈ افراد کو آسان اکاؤنٹ چلانے کی اجازت ہوگی۔
سینیٹر محسن عزیز کا کہناہےکہ 5ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی لگائی جائے،چیئرمین ایف بی آر نے کہا بل سے 90 فیصد افراد متاثر نہیں ہونگے،نااہل فائلرز کے کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ پر پابندی کی شق منظورہوگئی،غیررجسٹرڈ افراد کو آسان اکاونٹ چلانے کی اجازت ہوگی،ایف بی آر اس قانون کے تحت کیش اکانومی کو فروغ دے رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی: عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں
چیئرمین ایف بی آر کاکہناہے کہ اس بل سے 90 فیصد افراد متاثر نہیں ہوں گے۔