ہاتھ کے نشانوں سے تصویر بنانے والا مصور، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا ڈالا

Dec 26, 2023 | 18:31:PM
ہاتھ کے نشانوں سے تصویر بنانے والا مصور، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات کہا ہے ، اس کی وجہ شائد اس کا ذہن ، اس کی تخلیقی صلاحیتیں  ہی ہیں ، جس کا مظاہرہ بنی نوع انسان ازل سے کرتاآیا ہے ۔

زمین کی تہہ سے لیکر چاند پر کمند ڈالنے تک ، سطح سمندر میں  تیرنے سے لیکر ہواؤں پر راج کرنے تک ، یہ سب اس کی تخلیقی صلاحیتیں ہی تو ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ  ہمیں تمام امور زندگی میں بھی ایسے افراد ملتے رہتے ہیں جو اپنے ذہن اور تخلیقی صلاحیت سے سب کو حیران کر دیتے ہیں ، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا  لی ہے ، اس کی وجہ اس مصورکی تخلیقی صلاحیت ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنے اور بچی کے ہاتھوں کے نشان سے پینٹنگ بناتا ہے  یہ پینٹنگ  صرف پینٹنگ نہیں بلکہ وہ ان نشانوں کو اس ترتیب سے پیچ پر اتارتا ہے کہ وہ نشان مل کر ایک خوبصورت تصویر کی شکل اختیار کر لیتی ہے ، حیرانگی کی انتہا تو تب ہوتی ہے جب وہ تصویر کسی اور کی نہیں بلکہ ویڈیو میں نظر آنے والی اور اپنے معصوم اور ننے ہاتھوں کے نشان کو پیچ پر منتقل کرنے والی بچی کی ہی ہے ۔

ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ، واضح رہے کہ جس پیچ سے یہ ویڈیو جاری کی گئی ہے وہاں نہ تو مصور کا نام بتایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی دوسری اطلاع دی گئی ہے جس سے پتا لگ سکے کہ  ویڈیو میں نظر آنے والی بچی کون ہے اور اس کا مصور سے کیا رشتہ ہے ، البتہ کچھ صارفین  ویڈیو میں نظر آنے والے مصور کو بچی کا والد بتا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :  الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کو بلا واپس مل گیا