اداکارہ حرا عمر کی بولڈ تصاویر،مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Dec 26, 2023 | 12:42:PM
اداکارہ حرا عمر کی بولڈ تصاویر،مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حرا عمر پاکستانی ٹیلی ویژن کا نیا چہرہ اور ایک خوبصورت اداکارہ ہیں، انہوں نے ہٹ ڈرامے  ’میرے ہمسفر‘اور’ میرے ہی رہنا‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جو ان کی پہچان کی وجہ بنے۔

حرا عمر پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں  گھونگھرالے بالوں کی وجہ سے الگ پہچان رکھتی ہیں مگر ان کی چند روز سےمالدیپ میں عکسبند کی گئی  بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور وہ تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔  

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پہ اپنی مالدیپ کی بولڈ تصاویرشیئر کیں اور ساتھ ساتھ کرسمس کی مبارکباد دی

ان تصاویر میں ایکٹریس کی بولڈ ڈریسنگ کے ساتھ ساتھ ایک بوتل کو بھی دیکھا  جا سکتا ہے جس پہ ایکٹریس نے لکھا کہ یہ بس جوس ہے میں الکوحل نہیں پیتی اور نہ ہی اسے پینا اچھا سمجھتی ہوں لیکن اس کے باوجود بھی ایکٹریس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے سوشل میڈیا پر لوگوں  کو حرا عمر کی بولڈ ڈریسنگ پسند نہیں آئی۔ وہ اب اداکارہ کو بولڈ کپڑوں میں مسلسل تصاویر پوسٹ کرنے پر ان فالو کر رہے ہیں۔

  سوشل میڈیاپر ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ اس قسم کے کپڑے پہنتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ وہ ماڈرن لگ رہی ہیں‘۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ وقت حرا عمر کو ان فالو کرنے کا ہے‘۔ حرا عمر کے فالوورز ان کے کپڑوں کی وجہ سے ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ ان کے مسلمان ہونے پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں ۔