فارمی انڈوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنےلگیں

Dec 26, 2023 | 11:40:AM
فارمی انڈوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنےلگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)فارمی انڈوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنےلگی، انڈے کی فی درجن 362 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2روپے کا مزید اضافہ کیساتھ انڈےفی درجن 362روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،مارکیٹ میں انڈے 400روپے فی درجن سے زائد قیمت میں فروخت ہونے لگے جبکہ انڈوں کی پیٹی 10800 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام رہا ،برائلر گوشت کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت پر ہی برقرار ہے،مارکیٹ کمیٹی کی جانب سےگوشت کی سرکاری قیمت 470روپےفی کلو   ہے ،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے فی کلومقرر جبکہ  زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 324روپے فی کلو  جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملتان سے گرفتار