پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملتان سے گرفتار

Dec 26, 2023 | 10:38:AM
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملتان سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد )پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم  پی اے چوہدری نعیم ابراہیم کو ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے  مطابق  عارف والا سے تعلق رکھنے والے  پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم شارجہ سے واپس آرہے تھے کہ انہیں ملتان ائیر پورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان سابق ایم پی اے کا کہناہے کہ  نعیم ابراہیم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا رکھے ہیں،سابق ایم پی اے 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت پر تھے، جبکہ ایف آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے کراچی چھوڑ دیا،نواز شریف اپنی چال میں کامیاب ہوگئے مگر کیسے؟ اہم انکشاف