معروف مزاحیہ اداکار علی گل پیر نے شادی کرلی

مشہور گانے ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے مزاحیہ اداکار علی گل پیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انہوں نے اپنی منگیتر عظیمہ ناخدا سے نکاح کرلیا

Dec 26, 2022 | 13:04:PM
معروف مزاحیہ اداکار علی گل پیر نے شادی کرلی
کیپشن: علی گل پیر اور دلہن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک اور یوٹیوبر نے شادی کا سہر ا سر پر سجا لیا ۔ ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے مزاحیہ اداکار علی گل پیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انہوں نے اپنی منگیتر عظیمہ ناخدا سے نکاح کرلیا۔

علی گل نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نکاح کی خبر دی۔ پیغام میں لکھا کہ ’’ایک جیون ساتھی اور ایسا پیار کرنے والا خاندان ملنے پر شکر گزار ہوں۔ عظیمہ ناخدا اب آپ مجھ سے جڑ گئی ہیں، نکاح ہوگیا‘‘۔
 ضرور پڑھیں :پٹھان نے ریلیز سے پہلے 270کروڑ روپے کما لئے

تقریب میں علی گل پیر نے آف وائٹ کلر کا شلوار قمیض اور واسکٹ پہنی جبکہ ان کی اہلیہ عظیمہ ناخدا نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔علی گل پیر نے تقریب میں گھٹنے کے بل بیٹھ کر اپنی منگیتر کو انگوٹھی پہنائی جس پر وہاں موجود لوگوں نے شور کیا اور تالیاں بھی بجائیں۔

علی گل پیر اور عظیمہ ناخدا نے جنوری 2022ء میں منگی کی تھی۔علی گل پیر کو شادی پر پاکستان فلم اور ٹی وی کی مشہور شخصیات ماہرہ خان، انوشے اشرف، علی کاظمی، ژیالے سرحدی، احمد علی بٹ اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔