پٹھان نے ریلیز سے پہلے 270کروڑ روپے کما لئے

 کنگ خان تقریباً 4 سال بعد پٹھان کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ وہ آخری مرتبہ 2018 میں فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے،شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے

Dec 26, 2022 | 12:19:PM
پٹھان نے ریلیز سے پہلے 270کروڑ روپے کما لئے
کیپشن: پٹھان میں شاہ رخ خان کا ایک انداز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ تمام تر تنازعات کے باوجود  مقبول فلم بن گئی ،ریلیز سے پہلے ہی 270 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے۔

 کنگ خان تقریباً 4 سال بعد پٹھان کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ وہ آخری مرتبہ 2018 میں فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے،شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔پٹھان کا بجٹ بھی تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے بتایا جاتا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 680 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
 ضرور پڑھیں :آٹے اور روٹی کے حوالے سے مہنگا ترین سال
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’پٹھان‘‘ کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خریدے ہیں۔ فلم مارچ کے آخر یا اپریل کے اوائل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی، اس حساب سے فلم پہلے ہی آدھا بجٹ نکال چکی ہے۔

فلم کی ریلیز میں ابھی ایک مہینہ باقی ہے لیکن فلم کے پہلے ہی چرچے ہیں، فلم کے گانے بے شرم رنگ پر بھارت بھر میں احتجاج ہورہے ہیں، کئی مقامات پر فلم کو ریلیز نہ ہونے دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔