آسٹریلیا میں پولیس ٹیم پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی

Aug 26, 2025 | 18:49:PM
آسٹریلیا میں پولیس ٹیم پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے ایک دیہی علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آسٹریلیا کے دیہی علاقے پورےپنکا (Porepunkah) میں پیش آیا جہاں 10 اہلکار سرچ وارنٹ لیکر پہنچی تھی۔

بھاری اسلحے سے لیس اور انتہائی خطرناک ملزم نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور حملے کے بعد جنگل میں بآسانی فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 59 سالہ ڈیٹیکٹیو اور 35 سالہ سینیئر کانسٹیبل موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور اہلکار کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

وکٹوریہ پولیس کمشنر مائیک بش نے مرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ بہادر افسر ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کر گئے۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور ’’سویورن سٹیزن‘‘ (Sovereign Citizen) نظریات رکھنے والا شخص ہے جو حکومت کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتا۔

مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :18 سال سے کم عمر بچوں کا ’’جووینائل شناختی کارڈ‘‘ بنوانے کا آسان طریقہ