نابالغ لڑکی کی آبروریزی،ٹناٹن ہوٹل سیل ،مالک جیل میں

Aug 26, 2025 | 18:24:PM
نابالغ لڑکی کی آبروریزی،ٹناٹن ہوٹل سیل ،مالک جیل میں
کیپشن: علامتی تصویر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھار ت کی ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ سے ایک سنسنی خیز واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ ایک نابالغ لڑکی خوشی خوشی اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے ہوٹل پہنچی، لیکن وہاں اس  لڑکی کیساتھ کیا انہونی ہوئی کہ ہوٹل ہی سیز ہوگیا اور ہوٹل کے مالک کو جیل بھیج دیا گیا۔
بھارت کے نجی اردو ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  اترپردیش کے پرتاپ گڑھ سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک نابالغ لڑکی خوشی خوشی اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے لال گنج کوتوالی علاقے میں واقع ٹناٹن ہوٹل پہنچی۔ لیکن پھر کچھ ایسا ہوا کہ ہوٹل ہی سیز ہوگیا اور ہوٹل کے مالک کو جیل جانا پڑگیا۔ دراصل ہوٹل میں نابالغ لڑکی کی عصمت دری کی گئی۔ اس واقعہ سے نہ صرف علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا بلکہ ہوٹل مالک جئے کوشل کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالک کو گرفتار کرکے ہوٹل کو  ضبط کرلیا۔
رپورٹ میں بتایا  گیا ہے کہ  کچھ روز قبل ایک نوجوان نے نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کر ٹناٹن ہوٹل لے گیا اور وہاں کمرہ لے کر اس کی عصمت دری کی۔ متاثرہ نابالغ لڑکی کے خاندان کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوجوان انوپ کے خلاف عصمت دری اور پوکسو ایکٹ کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقامی پولیس نے تفتیش کے دوران کیس کے سچ ثابت ہونے کے بعد انوپ کو پہلے ہی جیل بھیج دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نےمیرے استعفے کی منظوری نہیں دی: سلمان اکرم راجہ