بلدیاتی نمائندوں میں کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزا مقابلے ہونے چاہئیں:بلاول بھٹو

Aug 26, 2025 | 15:19:PM
 بلدیاتی نمائندوں میں کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزا مقابلے ہونے چاہئیں:بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماضی میں سندھ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کیساتھ ہے۔

نوڈیرو میں صاف ستھرا لاڑکانہ و روزگار سکیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ گھروں پر مشتمل پیپلز ہاؤسنگ سکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوڈیرواور رتوڈیرو میں خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیئے ہیں، ان گھروں کے بنانےکیلئے ایک لاکھ تک روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے، چاہتا ہوں یہ منصوبہ ایک دو سال تک مکمل ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کے دام کو پر لگ گئے، قیمت میں ہوشربا اضافہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کے درمیان کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزا مقابلے ہونے چاہئیں، وزیراعلیٰ اچھی کارکردگی کے حامل بلدیاتی نمائندوں کو مزید فائدہ مند سہولیات فراہم کریں۔