ڈی جی خان: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، قبرستان کے قریب نصب آئی ای ڈی ڈیوائس پکڑی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈیرہ غازی خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے جادے والی قبرستان کے قریب دھماکا خیز ڈیوائس آئی ای ڈی نصب کی ہوئی تھی جس کا ہدف سکیورٹی فورسز تھیں۔
حکام نے بتایا کہ پولیس ایس آئی یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے سرچ آپریشن کرتےہوئے دھماکا خیز مواد برآمد کیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع
اس حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے مزید بتایا کہ پولیس اور فورسز کا قبائلی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔