26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع 

Aug 26, 2025 | 11:46:AM
26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

26 نومبراحتجاج کے29 مقدمات کی سماعت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نےکیس کی سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے۔

بشریٰ بی بی کےخلاف نومبر احتجاج پر راولپنڈی اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس: وکلا اور فیملی ممبران کو سماعت میں آنے کی اجازت

نعیم پنجھوتھا اور سیمابیہ طاہرکی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔