کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر سستا

Aug 26, 2025 | 10:18:AM
  کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار201 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو بڑی خوشخبری مل گئی

گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، ایکسچیبج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 78 پیسے ہو گئی ہے۔