نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کا فائنل جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد 

Aug 26, 2023 | 23:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کا فائنل جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں ہر میدان میں آوٹ کلاس کیا، بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی، کھلاڑیوں نے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی چیمپئن بھارت کو فائنل میں شکست، پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں کامیابی  ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔