سٹیڈیم میں بھگدڑمچ گئی، 12 شائقین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، متعدد زخمی

Aug 26, 2023 | 15:19:PM
سٹیڈیم میں بھگدڑمچ گئی، 12 شائقین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مڈغاسکر  میں انڈین اوشین آئس لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے 12 افراد ہلاک اور 80 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مڈغاسکر کے وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عوام کی بڑی تعداد مہاماسینا  سٹیڈیم کے داخلی راستے پر موجود تھی جہاں سٹیڈیم میں  داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچی جس سے 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کے وقت وزیراعظم خود  سٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے اس حادثے کو المناک واقعہ قرار دیا اور قیمتی جانی نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا،اہم رہنما مشکل میں پھنس گئے