زیارت: لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق،3 زخمی 

Aug 26, 2021 | 20:20:PM
زیارت: لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق،3 زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)زیارت میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق زیارت کے علاقے مانگی ڈیم کے قریب لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں لیویز کے 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،لیویز اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
 لیویز انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ مسلح افراد نے منگی ڈیم سے چار مزدوروں کو اغوا کرلیا ہے جب فورسز جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔جاں بحق اہلکاروں میں رسالدار میجر زمان، نائب رسالدار مدثر، سپاہی زین اللہ شامل ہیں جبکہ انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک و زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  کابل ایئر پورٹ کے قریب خود کش دھماکہ ۔فائرنگ۔13افراد جاں بحق ۔15 زخمی۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ