کابل ایئر پورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا ، 13امریکی فوجیوں سمیت 60افراد ہلاک

Aug 26, 2021 | 19:10:PM
 کابل ایئر پورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا ، 13امریکی فوجیوں سمیت 60افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے لرز اٹھا۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے 3 دھماکوں میں13امریکی فوجیوں سمیت  60افراد  ہلاک  ہو گئے۔

امریکا اور برطانیہ کے خدشے کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے باہر2خودکش  دھماکے ہو گئے۔  ترک میڈیا کے مطابق 13امریکی فوجی سمیت  60افراد  ہلاک  ہو گئے۔دھماکوں کے نتیجے میں امریکی فوجیوں ، بچوں اور طالبان سکیوریٹی اہلکاروں سمیت 150افراد زخمی بھی ہوئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ مشرقی گیٹ کے باہر ہوا ۔اطلاعات کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ تیسر ا دھماکہ بھی کابل ائیرپورٹ کے قریب ہوا۔

 افغان اردو کے مطابق ایک خودکش دھماکہ سیوریج کینال پر ہوا جہاں افغانوں کی بڑی تعداد دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد جمع تھی ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔خودکش حملہ آور نے ایک بڑی بھیڑ کے بیچ خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ایک اور حملہ آور نے فائرنگ شروع کردی۔ہرطرف انسانی اعضا بکھر گئے۔چیخ و پکار سے بھگدڑ مچ گئی۔

 ۔امریکی میڈیا کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ۔دھماکے میں10امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ترک میڈیا اور ترک وزیر دفاع کے مطابق2دھماکے ہوئے ۔حملے میں ترک افواج محفوظ ہیں۔افغان ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایئر پورٹ پر امدادی کارروائیا ں جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں ہوا ۔ہوٹل میں زیادہ تر برطانوی اہلکار ٹھہرے ہوئے تھے۔


 واضح رہے کہ دھماکے سے کچھ گھنٹے قبل ہی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے کابل ائیر پورٹ پر حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ائیر پورٹ کی حدود سے فوری طور پرنکل جائیں ۔ جاری کی گئی ایڈوائزری میں ان تینوں ممالک کے باشندوں کو کابل ایئر پورٹ سے کسی محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ایبی گیٹ، ایسٹ گیٹ اور نارتھ گیٹ پر انتظار کرنے والے برطانوی کسی اور ذرائع سے افغانستان سے نکل سکتے ہیں تو نکل جائیں۔ امریکی حکام نے بھی اپنے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ شہری محفوظ مقام پر چلے جائیں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں۔واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کابل سے غیر ملکیوں کا انخلا اب بھی جاری ہے جبکہ 10 ہزار افراد بدستور انخلا کے منتظر ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ طالبان اور امریکا کے معاہدے کے مطابق اتحادی افواج کو 31اگست تک افغانستان کو چھوڑنا ہے۔طالبان بھی کئی مرتبہ دھمکی دے چکے ہیں کہ اتحادی افواج 31اگست تک افغانستان سے چلی جائیں ورنہ انہیں نتائچ بھگتنا ہونگے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے والا دھماکہ اس بات کی کڑی اور طالبان کی وارننگ ہو کہ اتحادی افواج ڈر کر جلد افغانستان چھوڑ دیں۔ 

تازہ ترین#کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملے کے بعد کے مناظر