عطاء اللہ تارڑ کی سپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر آمد، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

Apr 26, 2026 | 18:05:PM
عطاء اللہ تارڑ کی سپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر آمد، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔

انہوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا، اور وہ اس غم کی گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 

ٰیہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ کی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان آمد متوقع