گجرات؛امیروں کا شوق گھڑسواری غریب بچے کی جان لے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راناشہزاد)گجرات میں امیروں کا شوق گھڑسواری غریب گھرانے کے بچے کی جان لے گیا۔
گجرات میں گھڑ دوڑ کے دوران گھوڑوں کے نیچے آ کر زخمی ہونیوالا معصوم بچہ دم توڑ گیا ، 10 سالہ غلام محی الدین 5 روز سے شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیر علاج تھا۔
جلالپور جٹاں میں ریس دوڑ کے دوران 10 سالہ غلام محی الدین دوڑتے گھوڑوں کے پاؤں تلے آ کر کچلا گیا تھا،غلام محی الدین پانچویں کلاس کا طالب علم تھااوراس کی ماں گھروں میں کام کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قائداعظم یونیورسٹی میں کل سے آن کیمپس تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع
واقعہ گھڑ دوڑ کے دوران مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث پیش آیا ،انتظامیہ نے گھڑ دوڑ کے لئے باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا تھا۔