زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئےقومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان 

Apr 26, 2026 | 10:52:AM
زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئےقومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال)پاکستان بمقابلہ زمبابوے خواتین ون ڈے سیریزکیلئےقومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔
زمبابوے ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیاگیاہے،تین میچوں کی سیریز 4 سے 9 مئی تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔
فاطمہ ثناء تینوں ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گی،سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے،ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے،ہر میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3:30 بجے ہوگا۔
مومنہ ریاست کو پہلی بار 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،زمبابوے کی خواتین ٹیم اپنے پہلے دورہ پاکستان کے لیے 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے 4 ٹکٹس کی قیمت کروڑوں روپے میں پہنچ گئی
پاکستان اسکواڈ میں فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض،عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، مومنہ ریاست،،منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو ،نتالیہ پرویز، رامین شمیم،صدف شمس، سدرہ امین،سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔