پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں

Apr 26, 2026 | 10:03:AM
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں حکومتی ٹیکس اور ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن میں اضافے کی وجہ سے بڑھائی گئیں۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود حکومت نے دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول، ڈیزل مزید 55 روپے مہنگا؟ پریشان کن خبر آگئی

 اگر پیٹرول پر لیوی ٹیکس اور ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن نہ بڑھایا جاتا تو قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 18 اپریل کے بعد ایک ہفتے میں 3 روپے 44 پیسے اور اسی دوران پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 3 روپے 14 پیسے فی لیٹر کم ہوئی مگر حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتیں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دیں۔