پلازہ کی لفٹ میں 11 افراد پھنس گئے
کیپشن: ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکار لفٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے پیچیدہ ٹیکنیکل آپریشن کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شاپنگ پلازہ کی لفٹ میں 11 افراد پھنس گئے .
شاپنگ پلازہ کی لفٹ مین لوگوں کی بڑی تعداد کے پھنس جانے کا واقعہ راولپنڈی میں سید پور روڈ کے قریب واقع پلازہ میں پیش آیا۔ پلازہ کی لفٹ چلتے چلتے خراب ہو گئی اور لفٹ میں موجود 11 افراد اندرہی پھنس گئے ۔
ریسکیو ٹیموں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو آپریشن کے بعد 11 افراد کو بحفاظت لفٹ سے نکال لیا گیا ۔
لفٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں میں 7 مرد اور چار بچے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کاروباری ادارے کھلے رکھنے کا وقت بدل دیا گیا، نیا نوٹیفیکیشن جاری