اسلام آباد میں کاروباری ادارے کھلے رکھنے کا وقت بدل دیا گیا، نیا نوٹیفیکیشن جاری

Apr 25, 2026 | 22:31:PM
اسلام آباد میں کاروباری ادارے کھلے رکھنے کا وقت بدل دیا گیا، نیا نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر احسن) اسلام آباد میں کاروباری ادارے کھلے رکھنے کا وقت بدل دیا گیا۔ مارکیٹوں کے  اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔
آج شب سے اسلام آباد میں تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مال رات 8 بجے بند ہوں گے۔
فارمیسیوں، ہسپتالوں، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس کو رات کو آؤٹ لیٹس بند کرنے سےمستثنیٰ حاسل رہے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس، تندور، کریانہ و فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی نہیں۔
شادی ہالز، مارکیز اور ایونٹ وینیوز رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپورٹس فسیلٹیز، کلب اور جم بھی رات 10 بجے تک اپنا کام بند کریں گے۔  ضلعی انتظامیہ  نےشہریوں اور تاجروں سے کاروبار بند کرنے کے اوقات پر مکمل عملدرآمد کرنے  کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: "مذاکرات" متوازی چینلز سے جاری،  نئی صورتحال میں پاکستان کی کردار مزید اہم ہو گیا