جنوبی وزیرستان : دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، 2 جوان شہید

Apr 26, 2022 | 20:54:PM
جنوبی وزیرستان، دہشتگردوں، سکیورٹی فورسز پر فائرنگ، 2جوان شہید
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے بنوں کے رہائشی 26 سالہ لانس نائیک عمر علی خان اورڈی آئی خان کے رہائشی 23 سالہ سپاہی محمد سراج الدین شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی بشیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق