لاپتہ  نمرہ کے نکاح کی ویڈیو بھی منظر عام پرآ گئی

Apr 26, 2022 | 15:36:PM
 لاپتہ  نمرہ کے نکاح کی ویڈیو بھی منظر عام پرآ گئی
کیپشن: لاپتہ نمرہ اور اسکا خاوند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی  کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی نے تونسہ میں شاہ رخ نامی نوجوان سے شادی کرلی۔ نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ کاظمی شاہ رخ سے نکاح پر رضا مندی کا اظہار کرتی ہے۔ نکاح خواں کی جانب سے متعدد بار پوچھے جانے کے باوجود نمرہ نے بار بار کہا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کررہی ہیں اور کوئی ان سے زبردستی نہیں کررہا۔

 نمرہ  کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی زبردستی نہیں کی گئی نہ ہی اسے اغوا کیا گیا ہے وہ اپنی مرضی سے شاہ رخ سے شادی کر رہی ہیں۔

لڑکی نے بتایا کہ اس کہ گھر والے میری  زبردستی شادی کرانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے گھر سے بھاگی۔

Another video of Nimra Kazmi of her Nikkah she is 18 years old she is saying in the video. She said I was engaged with my fiancé Najeeb but my parents were forcing me to marry with an old man that's why I ran away.#Dua #DuaZehra #recoverduazehra #recoverdua #nimrakazmi #nimra pic.twitter.com/zbcljo0HHM

ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے، یوں نمرہ کی عمر 14 سال ہے۔تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر 18 سال لکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے طلبا ہوشیار۔ عدالت نے بڑا حکم دیدیا