عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دارلڑکی کے دھماکے دار انکشافات

Apr 26, 2021 | 20:23:PM
عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دارلڑکی کے دھماکے دار انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کے بعد اب ان کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار بھی سامنے آ گئی ہے۔ 
 تفصیلات کے مطابق یہ لڑکی اداکارہ ہانیہ خان ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہے۔ اس دعوے کے ساتھ ہانیہ نے عامر لیاقت حسین پر الزامات کی بوچھاڑ بھی کر دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اس پر کالا جادو کرکے اسے اپنی محبت میں گرفتار کیا اور پھر اس سے بے وفائی کر ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں :عا مر لیا قت کا رمضان ٹر انسمیشن میں ناگن ڈانس ۔۔ویڈیو وا ئرل

ویڈیو بیان میں ہانیہ نے بتا یا ہے کہ اس کے پاس عامر لیاقت کی طرف سے بھیجے گئے موبائل پیغامات، ویڈیو کالز کے سکرین شاٹس اور دیگر ثبوت موجود ہیں جن سے وہ ثابت کر سکتی ہے کہ عامر لیاقت اس کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید الفطر کب ہو گی؟جا نیے

ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ہماری فیملی سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے ہماری محبت اور شادی کے خلاف ایک مہم شروع کر دی۔عامر کی بے وفائی پر میں اس قدر دلبرداشتہ ہوں کہ میں نے چار بار خودکشی کی کوشش کی ۔ عامر لیاقت کے کہنے پر میں نے اپنی والدہ اور والد پر بھی ہاتھ اٹھایا لیکن اب طوبیٰ کی باتوں میں آ کر ڈاکٹر صاحب نے مجھے تنہاءچھوڑ دیا ۔

دوسری جا نب ہانیہ خان کے الزام پر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کی طرف سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا۔ 
واضح رہے کہ پا کستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ سے ہوئی جس سے دو بچے بھی ہیں۔اس کے بعد انکی شا دی طو بیٰ عا مر نامی لڑکی سے ہو ئی۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ اداکارہ کی غلط پلاسٹک سرجری کا معاملہ کھل گیا