ارشد ندیم کی ’’ماٹھی‘‘ کارکردگی ،کوچ سلمان اقبال بٹ صاحب پورا سال کیا کیا؟، جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی)سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی کے مدنظر رکھتے ہوئے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کے کوآرڈینیٹر و کوچ سلمان اقبال بٹ سے 5 اکتوبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کی بری کارکردگی کے حوالے سے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے کوچ سلمان اقبال بٹ سے پانچ اکتوبر تک تحریری رپورٹ طلب کرلی ،سلمان اقبال بٹ کو رپورٹ میں10مختلف معاملات پر رپورٹ میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔رپورٹ میں سلمان اقبال بٹ سے ارشد ندیم کی ستمبر 2024 سے اگست 2025 تک ارشد ندیم کی ٹریننگ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔اس دوران ٹریننگ پروگرام میں کس کس ماہر کوچ کی معاونت حاصل کی گئی ۔ایک سال میں ارشد ندیم کی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے کیا حکمت عملی بنائی گئی ۔ڈائمنڈ لیگ کے کسی بھی ایڈیشن میں ارشد ندیم کی شرکت نہ ہونے کی وضاحت کی جائے ۔ایک سال میں کس کس غیر ملکی کوچ اور ٹرینر سے رابطہ کیا گیا اس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ ایک سال میں ارشد ندیم کی ہائی پرفارمنس ٹریننگ کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔ایک سال میں اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان یا کسی اور نیشنل انسٹیٹیوشن سے کوئی رابطہ کیا تو اس کی تفصیلات بھی دی جائیں، ارشد ندیم کی صحت اور فٹنس کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ارشد ندیم کے طبی مسائل انکا علاج اور بحالی پروگرام کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ،طلب کی گئی تفصیلات کے علاوہ اگر کوئی اہم اقدام کیا گیا ہے تو اس کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ارشد ندیم کے مستقبل کی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنے اور دوبارہ کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے تجاویز اور پلان بھی طلب کیا گیا ،اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سلمان اقبال بٹ کو پانچ اکتوبر تک اپنی تفصیلی رپورٹ تحریری طور پرجمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سلمان اقبال بٹ سے مانگی گئی رپورٹ کے حوالےسے پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سودخور خاتون کی پولیس سے ملی بھگت، نوجوان پر تشدد اور بجلی کے جھٹکے،ویڈیو وائرل