ٹرین کی ڈائننگ کار میں غیر معیاری  اور ایکسپائر اشیاء  کی فراہمی کا انکشاف ،ٹھیکیدار کو جرمانہ

Sep 25, 2025 | 18:29:PM
ٹرین کی ڈائننگ کار میں غیر معیاری  اور ایکسپائر اشیاء  کی فراہمی کا انکشاف ،ٹھیکیدار کو جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)کراچی ایکسپریس  میں دوران سفر  ڈائننگ کار میں مسافروں کو کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء اور ایکسپائر ڈبل روٹی فراہم کرنے کا انکشاف ۔معائنے کے دوران حفظان صحت کے حوالے سے بعض  بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ کراچی ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں  بعض ایکسپائز اشیاء کی فراہمی پرٹھیکیدار  کو موقع پر جرمانہ۔زائد المعیاد کھانے پینے کی چیزیں ضبط کر لی گئیں ۔

ذرائع  کے مطابق اسسٹنٹ کمرشل آفیسر ریلوے لاہور ڈویژن بلال قمر نے کراچی ایکسپریس کی ڈائننگ کار کا اچانک معائنہ کیا ۔معائنہ کے دوران مسافروں کو دی جانے والی بریڈ زائدالمیعاد (ایکسپائرڈ)پائی گئی،کھانے کے برتن انتہائی گندے تھے  جبکہ ناقص اور غیر معیاری دودھ کا استعمال کیا جا رہا تھا،  ڈائننگ کار کی مجموعی صفائی ستھرائی انتہائی ناقص تھی، جبکہ  حفظانِ صحت کے اصولوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا تھا۔ڈائننگ کار میں کام کرنے والے بعض ملازمین کے میڈیکل کارڈزاپ ڈیٹ نہیں تھے،کھانے پینے کی چیزوں کے نرخ نامے بھی آویزاں نہیں کیے گئے تھے،معائنہ مکمل ہونے کے بعد تمام غیر معیاری اور ناقص اشیاء ضبط کر لی گئیں۔ڈائننگ کار کے حوالے سے رپورٹ بنا کر متعلقہ حکام کو بجھوا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا