اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی، ایف بی آر نے گوشواروں کا نیا فارم جاری کیا

Sep 25, 2025 | 15:32:PM
اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی، ایف بی آر نے گوشواروں کا نیا فارم جاری کیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا ہے، اس مقصد کے لیے آئرس فارم میں ایک نیا کالم شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل کی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا لازمی ہوں گی۔

اس ضمن میں کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں ہوا بلکہ نیا کالم 18 اگست کو ہی شامل کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو کا درست تعین کر کے مستند ڈیٹا تیار کرنا ہے تاکہ مستقبل میں بہتر مالیاتی پالیسی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرینی صدر نے جنگ کے خاتمے پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی

ادارے نے وضاحت کی ہے کہ اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو کے تعین کا براہِ راست ٹیکس معاملات سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس بنیاد پر کسی ٹیکس دہندہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ٹیکس دہندگان کو ہدایت دی گئی ہے کہ 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جو افراد پہلے ہی اپنے گوشوارے جمع کرا چکے ہیں، انہیں دوبارہ نئے کالم کے ساتھ گوشوارے جمع کرانا ہوں گے کیونکہ اضافی کالم بھرے بغیر فارم مکمل تصور نہیں کیا جائے گا۔