جی میل صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ای میل سے متعلق اہم فیچر متعارف کروا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ فونز میں جیل میل نوٹیفکیشن کے لیے ایک بہترین آپشن کا اضافہ کیا، جو گوگل صارفین کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔
ایسے کئی صارفین ہیں جن کے ان باکس میں ہزاروں ایسی میلز موجود ہوتی ہیں جو ان ریڈ (unread) ہوتی ہیں۔
کمپنی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل نوٹیفکیشنز میں مارک ایز ریڈ بٹن کا اضافہ کر دیا ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک جی میل صارف کو اوسطاً روزانہ 10 سے 11 ای میلز موصول ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:انٹرنیٹ پر ذاتی ڈیٹا محفوظ بنانے کا آسان طریقہ
یہ تعداد بظاہر بہت زیادہ تعداد نہیں، مگر جب انہیں نظر انداز کیا جائے تو بتدریج ان ریڈ ای میلز کی تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے۔
مارک ایز ریڈ بٹن ایسی ہی ای میلز کے لیے ہو گا،اس سے اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے افراد کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔
صارفین کے لیے یہ تعین کرنا آسان ہو گا کہ کونسی ای میل کو اوپن کرکے مکمل پڑھنے کی ضرورت ہے اور کونسی پڑھے بغیر مارک ایز ریڈ کر دینی چاہیے۔
نوٹیفکیشن میں ایسا کرنے سے صارفین کا کافی وقت بچے گا جو جی میل ایپ یا براؤزر پر اوپن کر کے ان ای میلز کو اوپن کرنے میں لگتا۔