انٹرنیٹ پر ذاتی ڈیٹا محفوظ بنانے کا آسان طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انٹرنیٹ پر ذاتی ڈیٹا کیسے چوری ہوتا ہے اور اس کو محفوظ کیسے بنائیں سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ نے اہم تجاویز دے دیں۔
گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی اے کے اس انکشاف نے کہ پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلیے موجود ہے، اس خبر نے ملک بھر میں سنسنی پھیلا دی۔
انٹرنیٹ پر ڈیٹا کیسے چوری ہوتا ہے اور اس کو کس طریقے سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے، اس حوالے سے ایک سائبر سکیورٹی ماہر نے اہم معلومات اور تجاویز دی ہیں۔
سکیورٹی ماہر کے مطابق کوئی بھی ڈیٹا دو جگہ سے چوری ہوتا ہے، ایک تو انفرادی طور پر موبائل فون یا دیگر ڈیوائس کا استعمال کرنے والے یا پھر آرگنائزیشن سے کیا جاتا ہے۔
جس طرح قطرہ قطرہ کر کے کوئی چیز جمع کی جاتی ہے، اسی طرح انٹرنیٹ پر ڈیٹا پر مختلف سائٹس نے حاصل کر کے پھر انہیں یکجا کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کی سہولت کار ٹک ٹاکر گرل گرفتار
ماہر نے بتایا کہ وہ آرگنائزیشن جو اوپن سافٹ ویئر سورس استعمال کرتی ہیں اور اپنے آپریٹنگ سسٹم کو وقتاً فوقتاً محفوظ بنانے کے لیے اقدامات نہیں کرتیں، یا وہ فری ایپس اور کریک سافٹ ویئر استعمال کرتی ہیں، ان کا ڈیٹا آسانی سے چوری ہوتا ہے۔
سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ نے آرگنائزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ صرف اوپن سورس سافٹ ویئر یا فری ایپس استعمال نہ کریں اور صرف رجسٹرڈ سافٹ ویئر استعمال کریں، کیونکہ کوئی بھی ہیکر غیر منظور شدہ یا اوپن سورس سافٹ ویئر تک رسائی حاصل کرکے آپ کا ڈیٹا چوری کر سکتا ہے۔