کراچی، فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق

Sep 25, 2023 | 00:32:AM
کراچی، فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم) کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت دو سال کی انعم اور باپ کی طاہر کے نام سے ہوئی جو سیکیورٹی ادارے کا ملازم تھا۔ فائرنگ کی جگہ سے 30 بور پستول کے 8 خول ملے ہیں، موقع سے موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی ہے یا کچھ اور تفتیش کی جا رہی ہے، فوری طور پر واقعے کی نوعیت پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل سندھ رفعت مختار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کورنگی سے تفصیلات طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیے: میزئی اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا انسپکٹر عبیداللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے وقت شہری اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ تھا۔

انکا کہنا تھا کہ مقتول کی اہلیہ سے بات نہیں ہوسکی، فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے میں مقتول کی اہلیہ اور بیٹا محفوظ رہے۔

انسپکٹر عبیداللّٰہ نے کہا کہ کمپنی سیکیورٹی کے گارڈ کے مطابق جھگڑا ہو رہا تھا، اس دوران فائرنگ ہوئی۔

جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ ڈکیتی ہے یا دشمنی کا نتیجہ ہے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔