نومبر میں نظام کی تبدیلی کی ملک گیر تحریک کا آغاز کررہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

Oct 25, 2025 | 21:20:PM
نومبر میں نظام کی تبدیلی کی ملک گیر تحریک کا آغاز کررہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نومبر میں نظام کی تبدیلی کی ملک گیر تحریک کا آغاز کررہے ہیں ، نوجوان اس تحریک میں شریک ہوکر اپنے مستقبل کو محفوظ اور ملک کو خوشحال بنائیں۔ حافظ نعیم بولے حکمران دنیا میں خیرات مانگنا اور معدنیات بیچنا چھوڑ کر نوجوانوں پر توجہ دیں ۔

گجرات میں الخدمت فاونڈیشن  بنو قابل پروگرام کے انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انگریزوں کے غلام سات دہائیوں سے پاکستان پر مسلط ہیں ،ملٹری ، سول افسرشاہی ، جاگیردار اور چند پارٹیاں سماج پر قابض ہیں۔  انہوں نے کہا کہ نوجوان چہروں نہیں ، نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں، جماعت اسلامی کا اکیس ، بائیس ، تئیس نومبر کا اجتماع عام نظام کی تبدیلی کی تحریک کا آغاز ہوگا، نوجوانوں  کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیلاب کے دوران حکمرانوں نے سوائے فوٹو شوٹ کے کچھ نہیں کیا، اور پنجاب کی وزیراعلیٰ کا فوٹو شوٹ تو  ویسے ہی بہت مشہور ہے لیکن صرف جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاران سیلاب میں عوام کی خدمت کرتے رہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الخدمت کا  بنو قابل ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ،نوجوانوں کو تعلیم و روزگار کے مواقع دستیاب نہیں، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر، ابتدائی تعلیم کے بعد صرف بارہ فیصد اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں ، جماعت اسلامی اور الخدمت بچوں کو پڑھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں آسٹریلین ویمن کرکٹرز کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت، ملزم گرفتار