فسطائی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، بے بنیادالزامات پر پاکستان کا بھرپور جواب

Oct 25, 2025 | 09:44:AM
فسطائی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، بے بنیادالزامات پر پاکستان کا بھرپور جواب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔ 

پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے،  بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  اپنے کام سےپہلے فارغ ہو جائینگے، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔

  انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی پاکستان کے عزم کا ثبوت ہیں۔