تھائی لینڈ کی اسٹائل آئکون سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Oct 25, 2025 | 09:16:AM
تھائی لینڈ کی اسٹائل آئکون سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

سابقہ ملکہ سری کٹ موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں، ملکہ سری کٹ خون میں انفیکشن اور کئی دوسری بیماریوں کی وجہ سے دو ہزار انیس سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق ملکہ سری کِٹ اپنے شوہر بادشاہ بھومی بون ادیولیادیت (King Bhumibol Adulyadej) کے ساتھ 7 دہائیوں تک ملک کی سماجی و ثقافتی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہیں،وہ اپنی خوبصورتی، نفاست، اور فیشن کے ذوق کے باعث بین الاقوامی سطح پر ”اسٹائل آئیکون“ کے طور پر جانی جاتی تھیں۔

ان کی خدمات میں تھائی ریشم کی صنعت کے فروغ اور مقامی دستکاریوں کے احیاء کو خاص مقام حاصل ہے، 2012 میں فالج کے باعث وہ عوامی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو گئی تھیں۔

 ملکہ کے انتقال پر تھائی شاہی خاندان اور درباری عملے کے لیے ایک سالہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک ، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی

وزیرِاعظم انوتن چرن ویرکُل نے اس موقع پر آسیان سمٹ میں شرکت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے، جبکہ کابینہ ہفتے کے روز شاہی تدفین کے انتظامات پر غور کرے گی۔