عمرے کی مکمل ادائیگی کیلئےکتنا وقت لگتا ہے؟ادارہ امورِ حرمین کاجدول جاری

Oct 25, 2025 | 08:35:AM
عمرے کی مکمل ادائیگی کیلئےکتنا وقت لگتا ہے؟ادارہ امورِ حرمین کاجدول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ادارہ امور حرمین نے عمرے کی ادائیگی کے لیے درکار اوسط وقت کا جدول جاری کیا ہے جس میں طواف، سعی اور مروہ سے واپسی تک کا مجموعی وقت بیان کیا گیا ہے۔
جاری جدول کے مطابق عمرہ ادائیگی کا اوسط وقت 116 منٹ رہ گیاہے، انتظامی اقدامات سے عمرہ زائرین کیلئے سہولت میں اضافہ ہواہے۔
رواں ماہ کیے گئے سروے میں 92 فیصد زائرین نے صحنِ مطاف سے طواف کیا، صحنِ مطاف سے طواف کا دورانیہ دیگر مقامات کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔
ادارہ امورِ حرمین کے مطابق صحنِ مطاف کو عمرہ زائرین کیلئے مخصوص کرنے سے رش میں نمایاں کمی آئی، طواف، سعی اور مروہ سے واپسی تک مجموعی وقت تقریباً 116 منٹ بنتا ہے۔
جاری جدول کے مطابق صحنِ مطاف سے طواف میں اوسطاً 42 منٹ لگتے ہیں، سعی کے 7چکروں کے لیے 46 منٹ درکار ہوتے ہیں،مسجدالحرام میں داخل ہونے اور صحنِ مطاف تک پہنچنے میں 15 منٹ لگتے ہیں، مطاف سے سعی کے مقام صفا تک جانے کا اوسط وقت 13 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان، افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور آج ترکیہ میں ہوگا
ادارہ امورِ حرمین شریفین کے جدول کے مطابق صحنِ مطاف صرف عمرہ زائرین کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے، صرف طواف کرنے والے افراد کے لیے بالائی منزلیں مختص کی گئی ہیں۔