پاکستان، افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور آج ترکیہ میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ترکیہ میں ہوگا۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور قابل تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی آج استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا ،مذاکرات کا مقصد افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی اور پاکستانی زندگیوں کے مزید ضیاع کو روکنا ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک ٹھوس اور قابلِ تصدیق طریقہ کار کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک واضح اور قابلِ تصدیق نگرانی کا طریقہ کار وضع کرنے پر بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ائیرلائن 5 سال بعد برطانیہ کی فضاؤں میں اُڑان بھرنے کیلئے تیار، تمام انتظامات مکمل
دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے نائب وزیرِ داخلہ حاجی نجیب کی قیادت میں افغان وفد ترکی کے لیے روانہ ہوگیا۔
یاد رہےکہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔