سکھر، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی

Oct 25, 2023 | 19:45:PM
سکھر، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بُزدار) سکھر میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اور لاش گھر میں دفن کردی جبکہ ملزم 3 بچوں کو لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق کندھرا میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اور لاش گھر کے احاطے میں دفن کر دی، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش گھر سے نکال کر اسپتال منتقل کردی۔

یہ بھی پڑھیے: مردان، لیموں چوری پر شہری پر تشدد، ملزمان گرفتار

مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی جس نے 12 سال قبل ملزم سے پسند کی شادی کی تھی، واقعے کے بعد ملزم تینوں بچوں کو لے کر فرار ہوگیا۔