مردان: لیموں چوری پر شہری پر تشدد، ملزمان گرفتار

Oct 25, 2023 | 16:18:PM
مردان: لیموں چوری پر شہری پر تشدد، ملزمان گرفتار
کیپشن: مردان: لیموں چوری پر شہری پر تشدد، ملزمان گرفتار
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منظور حسین) لیموں چوری پر تشدد کا دلخراش واقعہ، مردان کےعلاقہ رستم میں لیموں کی چوری پر شہری پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

مردان کے نواحی علاقے میں لیمون چوری کرنے پر شہری پر تشدد کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہری کو رسیوں میں جکڑے دیکھا جاسکتا ہے اور باغ مالک کو شہری پر تشدد کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور یونیورسٹی کے بعد ایک اور بڑا ویڈیو سکینڈل سامنے آگیا،مرکزی ملزم گرفتار

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل شہری محمد شفیق کو لیموں چوری کرتے باغ کے مالک نےپکڑلیا، باغ کےمالک نے شہری کو رسیوں سےباندھ کر تشدد کیا، لیموں باغ کے مالک سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔