گوجرانولہ: لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار

Oct 25, 2023 | 13:00:PM
گوجرانولہ: لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہداقبال رانا) بہاولپور یونیورسٹی کے بعد گوجرانوالہ سے لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ منظر عام پر آ گیا۔

بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل کے بعد گوجرانوالہ سے بھی لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ منظر عام پر آ گیا، ملزمان لڑکیوں کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے ہیں، ملزمان ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کرلڑکیوں سے لاکھوں روپے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا بڑا حکم، شہباز گِل مشکل میں پھنس گئے

ایک متاثرہ لڑکی قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے پاس پہنچ گئی، متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم سفیان نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتا اور بےہوش کر کے برہنہ ویڈیو بناتا ہے، چار سے پانچ لڑکوں پر مشتمل ہے گروہ ہے۔

گوجرانوالہ کے تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم سفیان کو حراست میں لے لیا، مرکزی ملزم کے موبائل سے درجنوں ویڈیوز بھی برآمد کر لیں۔

دوسری جانب  پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزم سے تخقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیاجاے گا۔